مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کا فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا ہے، اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہےکہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریر ی یقین دہانی کرانی ہوگی۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ